سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
10گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔
Webdesk
|
7 Jan 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسو سی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار625 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2642 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment