سائرہ یوسف کا شہروز سے دوبارہ شادی کے سوال پر ’ناں‘ کا جواب

سائرہ یوسف کا شہروز سے دوبارہ شادی کے سوال پر ’ناں‘ کا جواب

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداح کے سوال پر یہ جواب دیا
سائرہ یوسف کا شہروز سے دوبارہ شادی کے سوال پر ’ناں‘ کا جواب

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

کراچی:  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سابق شوہر شہروز سبزواری سے دوبارہ شادی کے سوال پر دو ٹوک جواب دے دیا۔

سائرہ یوسف نے عید کے موقع پر بیٹی نورے کے ہمراہ اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اس دوران کمنٹس میں آکر ایک صارف نے اُن سے شہروز سبزواری سے ہی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا۔

پرستار نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور سوشل پوچھا کہ کیا آپ شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں؟ اس کے جواب میں سائرہ نے ردعمل دیتے ہوئے ’نہیں‘ لکھا اور ساتھ میں رونے والا ایموجی بھی بنایا۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی 2012 میں شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی نورے کی پیدائش ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کے 8 سال بعد 2020 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

سائرہ سے علیحدگی کے بعد شہروز سبزواری نے صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تاہم سائرہ یوسف نے اپنی تک شادی نہیں کی اور وہ اپنی بچی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!