پاکستانی گانے 'پسوڑی' نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستانی گانے 'پسوڑی' نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کرلیا

عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد اب یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا حصول اس کی غیر معمولی کامیابی کا ایک اور ثبوت بن گیا ہے۔
پاکستانی گانے 'پسوڑی' نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کرلیا

Webdesk

|

8 Sep 2026

کراچی: پاکستانی موسیقی کے معروف گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز مکمل کرکے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

علی سیٹھی اور شے گل کی آواز میں پیش کیا جانے والا یہ گانا ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گیا ہے جوکہ ملکی موسیقی کے لیے ایک نمایاں اعزاز ہے۔

پسوڑی کی مقبولیت اس کی ریلیز تک پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ گانے نے دنیا بھر میں سننے والوں کی توجہ حاصل کی۔ عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد اب یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا حصول اس کی غیر معمولی کامیابی کا ایک اور ثبوت بن گیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ علی سیٹھی اور شے گل کی بین الاقوامی سطح پر پہچان مزید مستحکم ہوئی ہے جبکہ پسوڑی نے پاکستانی عصری موسیقی کے نمایاں اور کامیاب گانوں میں اپنی حیثیت مزید مضبوط کرلی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!