تھیلیسیمیا کی 18 سالہ مریضہ ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر منتخب

تھیلیسیمیا کی 18 سالہ مریضہ ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر منتخب

ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے ایک دن کے لیے بطور اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک کام کرنے کے لیے دعوت دی۔
تھیلیسیمیا کی 18 سالہ مریضہ ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر منتخب

Webdesk

|

24 Jun 2026

اٹک : تھیلیسیمیا کی مریضہ 18 سالہ منیبہ مقصود ایک دن کے لیے اٹک کی ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے پیر کو منیبہ مقصود کو اپنے آفس میں ایک دن کے لیے بطور اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک کام کرنے کے لیے دعوت دی۔

منیبہ مقصود اپنے والدین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھرپور ہمت و حوصلے کی علامت کے طور پر داخل ہوئیں تو سرکاری کرسی پر بٹھا کر انہیں انتظامی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

منیبہ مقصود نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن میرے لیے صرف ایک دن نہیں .بلکہ یہ ایک خواب ہے جس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا، میں بیماری کے ساتھ جی رہی ہوں .لیکن میں بڑے خواب بھی دیکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کرسی پر بیٹھ کر مجھے یہ یقین کرنے کی ہمت ملی ہے کہ زندگی اب بھی خوبصورت ہو سکتی ہے اور اگر آپ امید کو زندہ رکھیں گے تو کسی خواب کی تعبیر ہماری پہنچ سے دور نہیں ہے۔

منیبہ مقصود نے کہا کہ میں مضبوط بننا چاہتی ہوں، اپنی بیماری کا مقابلہ بہادری سے کرنا چاہتی ہوں اور میں اپنے جیسے دوسرے بچوں کو دکھانا چاہتی ہوں کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔

منیبہ مقصود کے والد نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کی مریضہ کے والدین کے طور پر، ہم مسلسل غیر یقینی صورتِ حال میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے بارے میں زیادہ تر بچوں کو کبھی سوچنا بھی نہیں پڑتا، آج اسے ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر بیٹھتے دیکھنا، زندگی کا ایک ایسا لمحہ ہے جسے ہم الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!