ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کی گردن میں گولی ماری۔ اہلکار چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔
ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

Webdesk

|

15 May 2024

نئی دہلی : بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کی گردن میں گولی ماری۔ اہلکار چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 39سالہ پرکاش نے اپنی سرکاری گن سے خود کو گردن میں گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اہلکار سچن ٹنڈولکر کی وی وی آئی پی سیکیورٹی کا حصہ تھا۔

خودکشی کرنے والے اہلکار نے پسماندگان میں بوڑھے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے پیش آیا، مبینہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!