ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

روہت شرما نے نیویارک کے نسا کانٹی میدان میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

5 Jun 2024

بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما نے نیویارک کے نسا کانٹی میدان میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

رواں ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں زور آمائی کریں گی، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان روایتی حریف بھارت سے 9جون کو ٹکرائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!