ٹیلر سوئفٹ نے ویانا میں کنسرٹس کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی

ٹیلر سوئفٹ نے ویانا میں کنسرٹس کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی

ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ صورتحال بہت خوفناک تھی اور اس سے انہیں خوف اور بھاری احساس جرم محسوس ہوا۔
ٹیلر سوئفٹ نے ویانا میں کنسرٹس کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

23 Aug 2024

 نیویارک: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ویانا میں کنسرٹس کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی۔ گلوکارہ نے یورپ کے دورے کے اختتام کا اعلان کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یورپ کے تین ماہ طویل سفر کو یاد کیا اور 'پرجوش ہجوم' کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے عملے اور ساتھی فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ویانا کے شوز کا ذکر کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ صورتحال بہت خوفناک تھی اور اس سے انہیں خوف اور بھاری احساس جرم محسوس ہوا۔

انہوں نے اپنی خاموشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی طور پر کچھ کہنا لوگوں کو بھڑکا سکتا تھا اور ان کے مداحوں کو نقصان پہنچنے کا امکان تھا۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ ایسی صورتوں میں، 'خاموشی' دراصل ضبط نفس اور اس وقت کا انتظار کرنا ہے جب بات کرنے کا صحیح وقت آجائے۔

یاد رہے کہ شوز کی منسوخی کے بعد تین افراد، جن کی عمریں 15، 17، اور 19 سال تھیں، کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!