ایلون مسک کے ویمپائرز سے متعلق نئے بیان نے ہلچل مچا دی

Webdesk
|
20 Feb 2025
نیویارک: دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے اور جدید ٹیکنالوجی کے سرخیل، ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ویمپائر حقیقت میں موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ امریکی حکومت سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہوں۔
غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت لاکھوں ایسے افراد کو سوشل سیکیورٹی کے تحت فنڈز دے رہی ہے، جن کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس ڈیٹا کے مطابق، تقریبا 20 ملین (2کروڑ)افراد ایسے ہیں جن کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ ہے، اس میں 130 سال سے 139 سال کے 3.9 ملین افراد شامل ہیں۔
140 سے 149 سال کے 3.5 ملین افراد کا اندراج بھی پایا گیا۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ 1.3 ملین افراد 150 سے 159 سال کی عمر کے بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔
Comments
0 comment