این ڈی ایم اے کا سندھ میں بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا سندھ میں بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کا  سندھ میں بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری

Webdesk

|

2 Sep 2024

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے چند مقامات پرآج اورکل(پیراورمنگل)کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے سندھ میں بارش کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپاکر، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین سمیت دیگر چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سندھ میں بارش کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیاہے۔ الرٹ کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 تا 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈواللہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے، جبکہ سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بارش کا امکان ہے۔مٹھی، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شہروں میں سیلابی صورتحال اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے اس لیے تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

این ڈی ایم اے نے ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔این ڈی ایم اے کے الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام سیلابی صورتحال سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!