2 hours ago
ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا: مسعود پزشکیان
Webdesk
|
6 May 2026
تہران: مسعود پزشکیان نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور ملک کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
بدھ کے روز جاری اپنے بیانات میں ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمان صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اور کسی بھی بیرونی طاقت کی طرف سے آنے والے دباؤ کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے امریکی قیادت پر زور دیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دینے سے گریز کیا جائے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر انصاف کا فقدان اور قوانین کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ طاقت کی سیاست کو ترجیح دینا ہے۔ ان کے مطابق اس طرزِ عمل نے عالمی نظام میں عدم توازن پیدا کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خود کو ایک ذمہ دار ریاست سمجھتا ہے جو اخلاقی اقدار پر قائم ہے اور دنیا میں امن، انصاف اور استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔
Comments
0 comment