3 hours ago
ایران سے مذاکرات 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان میں ہوسکتے ہیں، ٹرمپ
فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کررہے ہیں اور وہ شاندار آدمی ہیں
Webdesk
|
14 Apr 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان میں ہوسکتے ہیں، فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2 دن کے اندر ایران کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان جاکر بات چیت کرنے پر زیادہ مائل ہیں جبکہ انہوں نے صحافی کو بھی اسلام آباد میں ہی رہنے کا مشورہ دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کررہے ہیں اور وہ شاندار آدمی ہیں، ان کی وجہ سے ہم پاکستان جانے پر تیار ہیں۔
Comments
0 comment