2 hours ago
ایرانی ہیکرز نے امریکی بحریہ کی حساس معلومات لیک کر دیں
Webdesk
|
30 Apr 2026
تہران: ہنڈالا کے نام سے مشہور سائبر گروپ نے خلیجِ فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کی حساس معلومات کو لیک کرنے کا دعوی کیا ہے، گروپ کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے ایران سے روابط ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق ہنڈالا نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں 2 ہزار 379 فوجیوں کے نام اور تفصیلات شائع کی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے ایسا اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے کیا ہے۔
خطے میں تعینات امریکی فوجیوں کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں، جن میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جا رہی ہے اور انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ہنڈالا نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے پاس امریکی فوجیوں کی خاندانی معلومات، گھر کے پتے، یہاں تک کہ ان کی روزانہ کی نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلات بھی موجود ہیں اور انہیں بھی منظرِ عام پر لایا جا سکتا ہے۔
اس واقعے نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کے اندر شدید تشویش پیدا کر دی ہے، فوجی اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہیکرز نے ان کی کتنی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی ہے اور آپریشنل سیکیورٹی پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔
Comments
0 comment