یاسر حسین کا اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر رد عمل

یاسر حسین کا اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر رد عمل

تھوڑے سے کلکس اور غلط معلومات کے دور میں ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
یاسر حسین کا اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر رد عمل

Webdesk

|

16 Jan 2025

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ تھوڑے سے کلکس اور غلط معلومات کے دور میں ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار یاسر حسین، کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس کا جواب دینے کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

 

yasir hussain

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر حسین نے اس مضحکہ خیز افواہ کی تردید کی کہ وہ "اچانک انتقال کر گئے"، یہ دعویٰ یوٹیوب کے ایک تخلیق کار کے تھمب نیل سے شروع ہوا جس میں لکھا تھا، "اقرا عزیز کے شوہر کا اچانک انتقال ہوگیا۔"

جھوٹی خبر کے ٹائٹل نے تیزی سے توجہ حاصل کر لی، جس میں آج نیوز سمیت کئی نیوز چینل نے اس کی صداقت کی تصدیق کیے بغیر خبر کو شائع کیا۔

یاسر حسین نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر نجی چینل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور طنزیہ انداز میں لکھا،واقعی میں 'آج نیوز 'صحافت کا اتنا برا وقت بھی آنا تھا، میں تو زندہ ہوں مگر آج نیوز کی غیرت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!