یوٹیوب نے مخصوص ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دیا

Webdesk
|
6 Jun 2025
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مخصوص ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دیا۔
خاموشی کے ساتھ گوگل کے ذیلی پلیٹ فارم نے اپنی آئی او ایس ایپ کا 20.22.1 ورژن جاری کیا جس کے بعد صرف وہ آئی فون صارفین یوٹیوب دیکھ سکیں جن کی ڈیوائسز میں آئی او ایس 16 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال ہوگا۔
یوٹیوب کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ 2 جون کو جاری کی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق متعدد پرانے آئی فون ماڈلز پر اب اس پلیٹ فارم کو نہیں چلایا جا سکے گا۔
آئی فون ڈیوائسز کی اس فہرست میں آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7 پلس اور فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی پوڈ ٹچ 7 کے صارفین بھی اپنی ڈیوائس پر یوٹیوب استعمال نہیں دیکھ سکیں گے۔
Comments
0 comment