ظہران ممدانی کی ٹرمپ سے ملاقات کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ظہران ممدانی کی ٹرمپ سے ملاقات کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
ظہران ممدانی کی ٹرمپ سے ملاقات کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

Webdesk

|

20 Nov 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ میٹنگ جمعہ 21نومبر کو اوول آفس میں ہوگی۔

علاوہ ازیں واشنگٹن میں امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فی صد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے ۔ میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاوں گا۔ امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔

 میں نے کہا میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے لاکھوں لوگ مارے جائیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہا  کہ وہ جنگ میں نہیں جارہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کال کر کے میرا شکریہ ادا کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!