3 hours ago
علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں
Webdesk
|
18 May 2026
لاہور: پاکستان اوربھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار،موسیقار،اداکار وماڈل علی ظفر نے زندگی کی45 بہاریں دیکھ لیں۔
علی ظفر کو فنی خدمات پر ملکی اور غیر ملکی متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے،ممتاز گلوکار،موسیقار،اداکار وماڈل علی ظفر 19مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔
علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم حقہ پانی کے گانے اور چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے حمدیہ اور نعتیہ کلام کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
انہوں نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم تیرے بن لادن سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار بن گئے، علی ظفر نے اردو کے علاوہ پشتو ، سرائیکی اور بلوچی گانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ۔
Comments
0 comment