علیزے شاہ اور منسا کی شوٹ پر لڑائی، ایک نے چپل ماری دوسری نے تھپڑ، اداکارہ نے سب بتادیا

ویب ڈیسک
|
24 Jul 2025
کراچی: شوبز انڈسٹری میں گرما گرم خبریں، اداکار سمیع خان نے بالآخر ڈرامہ سیٹ پر اداکاراؤں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
سمیع خان، جو خود بھی اس ڈرامے کا حصہ تھے اور واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں، نے ایک پروگرام میں اس ہنگامہ خیز لمحے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔
سمیع خان نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ میک اپ روم میں اپنے فون پر ایک اہم کال پر مصروف تھے جب ایک اداکارہ (علیزے شاہ کی جانب اشارہ) ان کے پاس آئیں اور کہا کہ "میں نے کر دیا!"
سمیع خان کو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا، لیکن اتنی ہی دیر میں دوسری اداکارہ (منسا ملک) میک اپ روم میں داخل ہوئیں اور پھر دونوں کے درمیان شدید لفظی تکرار شروع ہو گئی۔
معاملہ اس قدر بڑھا کہ ایک اداکارہ نے چپل اٹھا کر پھینکی جو سیدھی دیوار پر جا لگی!
سمیع خان نے بتایا کہ وہ اپنی ضروری کال کی وجہ سے وہاں سے اٹھ کر باہر چلے گئے اور بعد میں واپس آ کر پورا ماجرا پوچھا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سیٹ پر تھپڑ بھی مارا گیا تھا اور سمیع خان نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔
ان کے مطابق، اگر کوئی مسئلہ تھا تو اسے ڈائریکٹر کے ساتھ حل کرنا چاہیے تھا۔ تاہم، انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ جس اداکارہ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، اس نے اس واقعے کے باوجود اپنے ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی۔
اس انکشاف نے شوبز حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور مداح بھی اس واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس کے بعد علیزے شاہ اور منسا ملک اس معاملے پر کیا ردعمل دیتی ہیں۔
Comments
0 comment