عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

عمران اشرف کو اداکاروں کا اداکار کہا جاتا ہے، ان کا کیریئر مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے سے پروان چڑھا
عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

Webdesk

|

16 Dec 2024

کراچی :  معروف اداکار عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

ملک کے معروف اداکار عمران اشرف نے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیا تو فلموں میں بھی چھائے، ہر دلعزیز شخصیت عمران اشرف اب اپنے مداحوں کو ایک بار پھر بڑی سکرین پر دکھائی دیں گے۔

عمران اشرف کو اداکاروں کا اداکار کہا جاتا ہے، ان کا کیریئر مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے سے پروان چڑھا، عمران اشرف نے ڈرامے ''رقص بسمل'' میں موسیٰ کا کردار خوب نبھایا، ڈرامے ''رانجھا رانجھا کر دی'' میں بھولے کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لئے۔

اب اداکار عمران اشرف ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ''کٹر کراچی'' میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیروئین ہیں اور سید جمیل بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی کرتی فلم ''کٹر کراچی'' 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے، اس فلم میں سب سے اہم بات ہالی ووڈ کے پروڈکشن ہاؤس ماس اپیل کی ہے جو پہلی بار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!