آج جس مقام پر ہوں ۔۔ صنم ماروی نے دل کا احوال بیان کردیا

آج جس مقام پر ہوں ۔۔ صنم ماروی نے دل کا احوال بیان کردیا

ساری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو عزت اور مقام اپنے وطن پاکستان میں ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔
آج جس مقام پر ہوں ۔۔ صنم ماروی نے دل کا احوال بیان کردیا

Webdesk

|

30 Mar 2025

لاہور : نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کا کلام گا کر ہمیشہ دلی سکون ملا ، ان بزرگوں کے کلام نے میری زندگی میں انقلاب برپا کیااور میں سمجھتی ہوں کہ میں جس مقام پر پہنچی یہ سب خدا کا کرم اور بزرگان دین کے کلام کی بدولت ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ساری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو عزت اور مقام اپنے وطن پاکستان میں ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔

 صنم ماروی نے کہا کہ نئے گلوکاروں کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کریں اور اپنے سینئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔

کیونکہ اس میدان میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اس کام کو جنون بنان کر اپنے اوپر سوار کر لیتا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!