حمزہ علی عباسی کی ’محبت‘ میں گرفتار عائزہ خان نے حلیہ بدل لیا

حمزہ علی عباسی کی ’محبت‘ میں گرفتار عائزہ خان نے حلیہ بدل لیا

اداکارہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی
حمزہ علی عباسی کی ’محبت‘ میں گرفتار عائزہ خان نے حلیہ بدل لیا

Webdesk

|

1 Dec 2023

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے حمزہ علی عباسی کی وجہ سے چند سیکنڈ میں اپنا حلیہ تبدیل کرلیا۔

انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے ’جان جہاں‘ کے کردار کا تعارف اور جھلک بھی دکھائی۔

اس ڈرامے عائزہ خان ماہ نور کا کردار ادا کریں گے جبکہ اُن کے ساتھ حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

https://www.instagram.com/p/C0TigQfthYe/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

اداکارہ نے اشارہ دیا کہ اس ڈرامے میں وہ جس کا کردار ادا کررہی ہیں وہ لڑکی مہربان اور محبت کرنے والی فطرت رکھتی ہے۔

مداحوں نے عائزہ خان کی ویڈیو کی خوب تعریف کی اور لکھا کہ اب اُن سے انتظار نہیں ہورہا۔

شائقین اس متحرک جوڑی کے آن اسکرین دوبارہ ملنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، جو جادوئی ڈرامہ سیریز 'پیارے افضل' میں ان کی مسحور کن کیمسٹری کی یاد دلاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے بتایا تھا کہ یہ ڈرامہ ایک شاندار محبت کی کہانی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!