بھارتی اداکارہ 10 کروڑ روپے دے کر ہندو پنڈت بنیں؟ حقیقت جانیے

بھارتی اداکارہ 10 کروڑ روپے دے کر ہندو پنڈت بنیں؟ حقیقت جانیے

اداکارہ نے اس دعوے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ انہوں نے گرو کو دولاکھ روپے ادھار پکڑ کر ادا کیے
بھارتی اداکارہ 10 کروڑ روپے دے کر ہندو پنڈت بنیں؟ حقیقت جانیے

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

بھارت کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی نے کمبھ میلے میں اپنی بقیہ زندگی کو مذہبی طریقے سے طے کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر وہ ہندو پنڈت بن گئیں۔

Maha Kumbh: Actor Mamta Kulkarni becomes Mai Mamta Nand Giri - The Hindu

انہوں نے کمبھ میلے میں شرکت کے بعد سینئر پنڈتوں اور گرو سے ملکر سنیاس بھی لیا تھا۔ 

معاملہ کیا ہے؟

پنڈت بننے کے بعد ممتا کلکرنی پر نہ صرف تنقید کی گئی بلکہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دس کروڑ روپے ادا کر کے سنیاس لیا ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

After enthralling her fans, film lovers and audience in various roles and  characters she played, actor Mamta Kulkarni on Friday embarked on a  spiritual journey by renouncing her worldly life and assuming

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس تو ایک کروڑ روپے نہیں تو پھر دس کروڑ کہاں سے ادا کروں گی۔ یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں نے دس کروڑ روپے ادا کیے اور ماہا منڈا لیشور بنی۔

سابق اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کسی سے ادھار لے کر اپنے گرو کو 2 لاکھ روپے ادا کیے۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!