بھارتی گلوکار کی پاکستان سے بے پناہ محبت، والدہ کا تعلق گوجرانوالہ سے نکلا
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2024
بھارت کے نامور گلوکار راج ہنس راج نے پاکستان سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت دیا ہے۔
ہنس راج ہنس نے بتایا کہ وہ کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور انہیں ہر بار پاکستان سے محبت ملی کیونکہ وہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔
یہ بات انہوں نے لندن میں ایک تقریب کے دوران کی اور بتایا کہ میری والدہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہجرت کر کے بھارت آئیں، جب وہ پہلی بار واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے اور وہاں کی ثقافت، لباس اور یہاں تک کہ زبان دیکھی تو حیران رہ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت زندہ باد رہنا چاہیے لیکن ثقافتی تبادلہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں غربت ہے اور پھر بھی دفاع پر اتنا خرچ کرتے ہیں جب کہ محبت جواب ہے۔
وہ ہاؤس آف لارڈز میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی پاکستان آتے ہیں داتا دربار، ننکانہ صاحب اور پاکپتن جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ صوفی ازم کے لیے پاکستان سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔
Comments
0 comment