ابھیشیک اور ایشوریہ سے متعلق خبروں پر گوگل کو نوٹس جاری

ابھیشیک اور ایشوریہ سے متعلق خبروں پر گوگل کو نوٹس جاری

آرادھیا نے ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کیا
ابھیشیک اور ایشوریہ سے متعلق خبروں پر گوگل کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

ایشوریہ رائے ، ابھیشیک اور آرادھیا بچن سے متعلق بے بنیاد خبروں پر بھارت کی عدالت نے گوگل کو نوٹس بھیج دیا۔

آرادھیا کی جانب سے دہلی کے ہائیکورٹ میں اپنے اور والدین سے متعلق جھوٹی خبروں کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے سماعت کرتے ہوئے گوگل انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

آرادھیا بچن کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی  جس میں مختلف ویب سائٹس سے پر پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی عرضی کی گئی ہے۔

آرادھیا نے درخواست عدالت کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، جس میں گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹائیں۔

عدالت کی جانب سے گزشتہ جاری ہونے والے حکم نامے پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے جج نے گوگل کو نوٹس ارسال کر کے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ہر بچہ چاہیے وہ عام ہو یا کسی مشہور شخصیت کا اُسے عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ تاہم کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے بعد آرادھیا نے دوبارہ درخواست دائر کی ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!