باپ بننے کی کوشش نہ کریں، مناہل ملک کا نازیبا ویڈیو پر حیران کن ردعمل

ویب ڈیسک
|
3 Apr 2025
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنی لیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کے باپ کو جواب دہ نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نجی ویڈیوز کے تنازعے میں گھر چکی ہیں۔ عمرہ سے واپسی کے بعد ان کی ایک اور نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
مناہل ملک نے اس معاملے پر اپنا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی جعلی مواد ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ "یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور انہیں میرے خلاف بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ میں نے FIA میں اس معاملے کی شکایت درج کرا دی ہے۔"
مناہل ملک نے کہا کہ ’’جو لوگ میری برائی کر رہے ہیں، وہ شوق سے کرتے رہیں۔ میں اب جو مناہل بن چکی ہوں، اس پر کسی کے بولنے یا نفرت کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ عمرے سے واپسی کے بعد پرسکون ہوں اور اللہ کے گھر جاکر سب کو معاف کرچکی ہوں۔
ٹک ٹاکر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’اگر میں دو نمبر ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیوں بلاتا؟ میرا معاملہ اب اللہ کے حوالے ہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں۔‘‘
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشکل وقت میں صرف ان کا خاندان ہی ان کے ساتھ کھڑا رہا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب مناہل ملک ایسے تنازعات کا شکار ہوئی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی ان سے منسوب کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن پر انہوں نے اسی طرح کے دعوے کیے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر منقسم نظر آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین مناہل کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دوسرے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
مناہل ملک کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف FIA میں بلکہ دیگر متعلقہ اداروں میں بھی اس معاملے کی شکایت درج کروائیں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی مؤکلہ کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment