بشری انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو جھوٹا اور جہنمی قرار دے دیا

ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر کو منافق اور جہنمی قرار دے دیا۔
اپنی حالیہ ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنے اور بیٹی سے متعلق جاری کیے جانے والے وی لاگ پر بات کی اور بتایا کہ بیٹی تو میرے ساتھ ہی رہتی ہے تو وہ مجھے کیسے گھر سے نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے میں ان باتوں پر دھیان نہیں دیتی اور میرے حلقہ احباب کے لوگوں کو حقیقت کا علم بھی ہے تاہم میری آپ سب سے التماس ہے کہ ان منافقوں کی ویڈیوز پر دھیان نہ دیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ ان لوگوں کی آواز سے ہی جھوٹ جھلک رہا ہوتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ ایسے لوگوں کی ویڈیوز نہ دیکھیں کیونکہ انہیں تو ویوز چاہیے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے غلط خبریں پھیلانے والے یوٹیوبر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور منافق قرار دیا اور کہا کہ ایسے لوگ جہنم میں جائیں گے جو جھوٹ پھیلاتے اور کہتے ہیں۔
Comments
0 comment