19 hours ago
بشری اقبال نے طوبیٰ انور کا جھوٹ بے نقاب کردیا

Webdesk
|
3 Apr 2025
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے بچوں کی ماں اور اینکر پرسن کی سابق اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
طوبیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غیر متوقع طور پر میڈیا انڈسٹری میں آئیں اور ان کا کبھی شوبز میں آنے کا کوئی پلان نہیں تھا۔
تاہم، بشریٰ اقبال اور صارفین نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "سب جانتے ہیں کہ طوبیٰ کو میڈیا میں عامر لیاقت ہی نے متعارف کرایا تھا!"*
کچھ صارفین نے طوبیٰ کے پرانے انٹرویوز اور پوسٹس بھی شیئر کیے، جہاں وہ خود کو عامر لیاقت کی مدد سے میڈیا میں آنے کا اعتراف کرتی نظر آتی ہیں۔ بشریٰ اقبال نے کہا کہ "سچ کو چھپانے کی کوشش نہ کریں، تاریخ آپ کے دعووں کو جھٹلا چکی ہے۔"
بشری اقبال نے نام لیے بغیر انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر احسان فراموش کا چہرہ ہوتا تو وہ۔۔ سچ بتادوں۔
عامر لیاقت کے مداحوں اور بشریٰ کے حامیوں نے بھی طوبیٰ کے خلاف واویلا مچا دیا ہے۔ کیا واقعی طوبیٰ نے اپنے کیرئر کے آغاز کے بارے میں جھوٹ بولا؟ آپ کا کیا خیال ہے؟
Comments
0 comment