23 hours ago
بیٹے کے کینسر کے دوران کیسا دور دیکھا؟ عمران ہاشمی کے درد ناک انکشافات

ویب ڈیسک
|
12 Apr 2025
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے بیٹے ایان کے کینسر سے لڑنے کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔
رنویر الہ آبادی کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس صدمے کو یاد کیا جو سننے والوں کے لیے بھی دل دہلا دینے والا تھا۔
ہاشمی نے بتایا کہ ایک معمول کی دوپہر، جب وہ اپنی اہلیہ پروین اور بیٹے کے ساتھ ممبئی کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں برنچ کر رہے تھے، اچانک پروین نے انہیں بتایا کہ "بیٹے کے پیشاب میں خون آیا ہے"۔
انہوں نے بتایا کہ یہ خبر سنتے ہی ان کی زندگی ایک خوفناک دور میں بدل گئی۔ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا، جہاں تین گھنٹے کے ٹیسٹس کے بعد ایان کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اگلے ہی دن آپریشن ہوا، اور پھر کیموتھراپی کا طویل اور تکلیف دہ سفر شروع ہوا۔
ہاشمی نے بتایا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو اپنے تین سالہ بیٹے کے سامنے مضبوط رہنا تھا۔
"ہم اس کے سامنے نہیں رو سکتے تھے، لیکن جب وہ نہیں دیکھ رہا ہوتا تھا، تو ہم ایک کمرے میں جا کر زار و قطار روتے تھے۔"
عمران ہاشمی نے بتایا کہ پانچ سال تک جاری رہنے والے علاج کے دوران انہوں نے ہر لمحہ ایان کو ہمت دی، حالانکہ ان کا دل خون کے آنسو بہاتا تھا۔
Comments
0 comment