1 hour ago
بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں، عشرت فاطمہ
Webdesk
|
17 May 2026
کراچی: پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے اپنی زندگی کے دکھ بھرے لمحے کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو اس سے معافیاں ہی مانگتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے اپنی زندگی کے دکھ بھرے لمحے کے بارے میں بتایا کہ میری پہلی بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا، جب اس کی پیدائش ہوئی تو میری بہن جو میرے ساتھ تھی، سب سے پہلے میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ اس کا رنگ کیسا ہے؟ یہ میرا پہلا سوال تھا اور وہ (بیٹی) نہیں رہی۔
انہوں نے بتایا کہ میں اب بھی جب قبرستان جاتی ہوں بیٹی کی قبر پر جاکر اس سے معافیاں ہی مانگتی ہوں کہ شاید میں تمہاری اچھی ماں نہیں تھی اس لیے اللہ تعالی نے واپس لے لیا، لیکن ہمارے معاشرے میں اس قسم کی بہت چیزیں ہیں۔
Comments
0 comment