چاہت فتح علی کی بار بار خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش
![چاہت فتح علی کی بار بار خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/09/chht-fth-aaly-khy-br-br-khtwn-ynkhr-khw-shdy-khy-pysh-khsh_1739122215-b.jpg)
Webdesk
|
9 Feb 2025
کراچی:سوشل میڈیا پر اپنی بے سری آواز سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔
انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔
میزبان نے ان سے پروگرام کے دوران سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔
میزبان نے اس جواب پر مدبانہ انداز میں معذرت کی اور کہا کہ ان کے گھر والے سخت ہیں اور میری اپنی پسند بھی مختلف ہے، تاہم اس کے باوجود وہ پروگرام کے دوران کئی بار میزبان کو شادی کی پیشکش اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے رہے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید انکشاف کیا کہ 38 خواتین انہیں شادی کی پیشکش کر چکی ہیں جبکہ میزبان نے سوال کیا کہ دو درجن لڑکیاں آپ سے شادی کی خواہشمند ہیں آپ ان کو نظرانداز کیوں کر رہے ہیں؟ جس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ دل کی بھی بات ہوتی ہے۔
Comments
0 comment