داد بن چکا اب کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتا ہوں؟ فردوس جمال کا ردعمل

داد بن چکا اب کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتا ہوں؟ فردوس جمال کا ردعمل

فردوس جمال نے بیٹے کے دعوؤں کی تردید کردی
داد بن چکا اب کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتا ہوں؟ فردوس جمال کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2024

فردوس جمال نے اپنے بیٹے کی جانب سے جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب دادا بن چکا تو اہلیہ سے کیسے علیحدہ ہوسکتا ہوں۔

فردوس جمال نے اپنے بیٹے کی جانب سے کیے جانے والے والدہ کے خلع لینے کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ طلاق کی تردید کرتا ہوں اور یہ بے بنیاد بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب دادا بن چکا ہوں تو اہلیہ سے کیسے علیحدگی اختیار کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے طلاق سے متعلق بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس جمال کے بیٹے نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے والد کے حوالے سے ایک نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا تھا کہ والدہ نے تکالیف اور مصائب کے بعد بالاخر 35 سال بعد خلع لے لی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو لاگ میں والدہ کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے والد کی جانب سے عائد الزامات کو رد کیا جبکہ فردوس جمال اور چچا پر گھر سے بے دخل کرنے کے الزامات بھی لگائے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!