ڈرامہ انڈسٹری اداکاراؤں کیلیے غیر محفوظ، پاکستانی اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

ڈرامہ انڈسٹری اداکاراؤں کیلیے غیر محفوظ، پاکستانی اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

اداکارہ کے انکشافات کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی
ڈرامہ انڈسٹری اداکاراؤں کیلیے غیر محفوظ، پاکستانی اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک

|

7 Jul 2025

اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں قدم رکھنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہو جائیں۔

ریحام نے پروگرام کی میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مقابلے کا ماحول فطری ہے، لیکن بعض اوقات یہ مقابلہ حسد اور منفی رویوں میں بدل جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا، "میں خود کسی سے مقابلہ یا موازنہ نہیں کرتی، لیکن میں نے دیکھا ہے کہ کچھ فنکارائیں حسد کی وجہ سے دوسروں کے لیے مشکلات کھڑی کرتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ غیر محفوظ ماحول کا مسئلہ صرف شوبز تک محدود نہیں بلکہ تقریباً ہر پیشہ ورانہ شعبے میں خواتین کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

ریحام نے زور دیا کہ "ہر لڑکی کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے اور اپنی حفاظت کے طریقے سیکھنے چاہئیں۔"

اداکارہ نے واضح کیا کہ انڈسٹری میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں، اور یہ فرد پر منحصر ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، "میری ذاتی طور پر کوئی ناخوشگوار تجربہ نہیں ہوا، لیکن مجموعی طور پر ڈرامہ انڈسٹری خواتین کے لیے غیر محفوظ ہے۔"

ریحام رفیق نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ مضبوط ارادے اور پیشہ ورانہ تیاری کے ساتھ اس شعبے میں آئیں اور اپنی حدود کا تعین کریں تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹ سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!