ڈیٹنگ شو لازوال عشق پر شدید عوامی تنقید کے بعد پیمرا کی وضاحت

ڈیٹنگ شو لازوال عشق پر شدید عوامی تنقید کے بعد پیمرا کی وضاحت

عائشہ عمر کی میزبانی میں ایک شو جلد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا
ڈیٹنگ شو لازوال عشق پر شدید عوامی تنقید کے بعد پیمرا کی وضاحت

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2025

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں نیا ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ اپنے آغاز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا۔ 12 ستمبر کو اس شو کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی۔

ٹیزر سامنے آتے ہی صارفین نے شو کو پاکستان کی ثقافت اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا۔

ناقدین کے مطابق ایسے پروگرامز اسلامی جمہوری معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہوسکتے، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اس طرح کے شوز ڈرامہ انڈسٹری کے لیے نئے رجحانات متعارف کرا سکتے ہیں۔

شدید تنقید کے بعد پیمرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لازوال عشق‘ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والا مواد محض سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کیا جا رہا ہے۔

پیمرا کے لائسنس یافتہ کسی بھی ٹی وی چینل پر اس پروگرام کا نشر ہونا ثابت نہیں ہوا۔ پیمرا نے واضح کیا کہ قوانین کے مطابق لائسنس یافتہ چینلز پر ایسا کوئی مواد نشر نہیں کیا جا رہا۔

اس طرح ’لازوال عشق‘ کا تنازع مزید گہرا ہوگیا ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ شو صرف آن لائن ہی رہے گا یا کسی بڑے پلیٹ فارم پر بھی نشر کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!