5 hours ago
دھرمیندر سے ملاقات کے بعد گووندا بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
|
12 Nov 2025
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کو منگل کی رات طبی خرابی کے باعث ممبئی کے کریٹیکئر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، اداکار اپنے گھر پر اچانک بے ہوش ہوگئے تھے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ اداکار کو بے ہوشی سے قبل ذہنی الجھن اور چکر آنے کی شکایت تھی۔ ابتدائی طور پر فون پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد دوائیں دی گئیں، تاہم حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق، گووندا کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ان پر نیورولوجی سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین کی نگرانی میں طبی ٹیسٹ جاری ہیں تاکہ بے ہوشی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کی طبی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور کسی سنگین پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ایک روز بعد پیش آیا جب گووندا نے بریچ کینڈی اسپتال میں لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے ملاقات کی تھی۔ یاد رہے کہ دھرمیندر، جو 89 برس کے ہیں، بدھ کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
Comments
0 comment