اداکار جاوید شیخ کے اپنی سابق اہلیہ پر سنگین الزامات

اداکار جاوید شیخ کے اپنی سابق اہلیہ پر سنگین الزامات

سلمی آغا کی وجہ سے فلمی صنعت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جاوید شیخ
اداکار جاوید شیخ کے اپنی سابق اہلیہ پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

نامور پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے اپنی سابقہ اہلیہ پر بڑا الزام عائد کردیا۔

اپنے انٹرویو میں جاوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ اُن کو اپنی سابق اہلیہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے فلمی صنعت میں بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اداکار نے دعویٰ کیا کہ سابق اہلیہ کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ فلم میں ملنے والا موقع بھی گنوانا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فلم ’خون بھری مانگ‘ میں مجھے ریکھا کے ساتھ کردار کیلیے منتخب کیا گیا تھا تاہم سلمی آغا اُس وقت بیوی تھیں تو انہوں نے اس کردار کے حوالے سے ضد پکڑ لی تھی جس کی وجہ سے انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا پاکستانی فلموں کو حقارت سے دیکھتی تھیں اس لئے انہیں متعدد فلمیں اپنی بیوی کی وجہ سے چھوڑنی پڑیں۔ واضح رہے کہ جاوید شیخ اور سلمیٰ آغا نے 80 کی دہائی میں شادی کی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی اور پھر دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!