6 hours ago
اداکار ساجد حسن کے بیٹے سے 50 لاکھ کی منشیات برآمد
اداکار کے بیٹے کو عدالت میں پیش کردیا گیا

ویب ڈیسک
|
23 Feb 2025
کراچی میں مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں منشیات کے الزام میں گرفتار اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر و عدالت مین پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کیا جنہیں عدالت پہنچا دیا گیا۔پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔
ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔
Comments
0 comment