اداکارہ علیزے شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، شازیہ منظور اور جگن کاظم پر سنگین الزامات

اداکارہ علیزے شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، شازیہ منظور اور جگن کاظم پر سنگین الزامات

انڈسٹری میں موجود ایسے منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہوں گی، علیزے
اداکارہ علیزے شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، شازیہ منظور اور جگن کاظم پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2025

پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ علیزے شاہ نے ایک تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کر کے انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکیوں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔

اس ویڈیو میں علیزے نے برائیڈل فیشن شو کے دوران ریمپ پر اپنے گرنے کے واقعے کو اتفاقیہ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

علیزے شاہ کے مطابق، ان کا گرنا حادثاتی نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے انہیں جان بوجھ کر بار بار پکڑا اور دھکا دیا جس سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں۔

علیزے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کر چکی ہیں۔

علیزے نے مزید کہا کہ ایسے رویے کسی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر عوامی مقامات پر۔

انہوں نے مشہور میزبان و اداکارہ جگن کاظم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جگن نے نہ صرف اس واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ علیزے کے گرنے پر مذاق بھی اڑایا، جو کہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا۔

علیزے شاہ نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ انڈسٹری میں موجود ایسے منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گی اور اپنے ساتھ ہونے والے ہر ناپسندیدہ سلوک کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین علیزے کی ہمت کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!