اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ تعین ہو گیا

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ تعین ہو گیا

پولیس کو فرانزک اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہوگئی ہے
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ تعین ہو گیا

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2025

کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں پولیس نے موت کا تعین کرلیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق، حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران کیے گئے کیمیکل ٹیسٹس کی ابتدائی رپورٹس پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ کی موت طبعی طور پر ہوئی۔

 تاہم، کچھ رپورٹس کا انتظار ابھی باقی ہے، جن کے آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ کی تصدیق ممکن ہوگی۔

قبل ازیں تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کے بینک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد موجود ہیں جبکہ اداکارہ ہر ماہ 50 ہزار روپے کی ٹرانزیکشنز کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6، اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

 یہ فلیٹ عدالت کے حکم پر خالی کروانے کے لیے پولیس کی ٹیم نے کھولا تھا، کیونکہ مکان مالک نے کرایہ نہ ملنے کی شکایت کی تھی۔ 

دروازہ توڑنے پر پولیس کو حمیرا کی کئی ماہ پرانی لاش ملی، جو ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی۔ ابتدائی طور پر لاش کو ایک سے دو ماہ پرانی سمجھا گیا، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ نے انکشاف کیا کہ یہ 8 سے 10 ماہ پرانی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حتمی رپورٹس کے آنے سے موت کی وجہ کی مکمل تصدیق ہوگی۔ فی الحال، پولیس نے موت کو طبعی قرار دیا ہے، لیکن تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!