1 hour ago
اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ سے 5 کروڑ کے تحائف لیے، لیگی رہنما کے وکیل کا دعوی
ویب ڈیسک
|
21 May 2026
اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے میں پیش ہوگئے۔
این سی سی آئی اے نے اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد شکایت کنندہ مومنہ اقبال کو شواہد جمع کرانے اور تحریری بیان کیلیے این سی سی آئی اے طلب کیا تھا۔
اداکارہ کے وکلا نے بتایا کہ انہوں نے تمام ثبوت فراہم کردہے ہیں جبکہ وکیل نے خود تصدیق کی کہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کے درمیان تعلقات تھے، جو 3، 4 سال تک چلے مگر پھر جب پہلے سے شادی شدہ ہونے کا راز افشاں ہوا تو اداکارہ نے تعلق ختم کردیا تھا۔
وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ مومنہ کے ہونے والے شوہر کے خلاف لیگی ایم پی اے نے قتل کی دھمکیوں کی ایف آئی آر درج کروائی جبکہ مومنہ کو پیغامات بھی بھیجے ہیں کیونکہ شادی رواں سال جون میں طے ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ساتھ این سی سی آئی اے میں پیش ہوئے جہاں اُن سے دو گھنٹے تک سوالات ہوئے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل علی اشفاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے 2020 میں تعلقات قائم ہوئے جو پانچ سال تک چلتے رہے، اس کی مختلف تفصیلات جب سامنے آئیں گی جس میں آپ حیران رہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ مدعیہ نے سائبر بلنگ کا جو کہا ہے وہ تو بہت عجیب ہے جبکہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ پر بھی الزام لگایا ہے جس پر انہیں بھی نوٹس دیا گیا ہے اور ہم نے جواب جمع کرانے کیلیے این سی سی آئی اے سے 1 ہفتے کا وقت لیا ہے۔
وکیل نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال نے نا ختم ہونے والے فنانس سپورٹ لی، 5 کروڑ سے زیادہ کے مطالبے مومنہ اقبال کے رہے، مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر کیطرف سے 13 مئی کو ٹیلیفون دھمکیاں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دھمکیوں پر 17 مئی کو ثاقب جدھڑ کے کزن نوید عباس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں کئی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر ہونے کے بعد معاملہ کو کاونٹر کرنے کے لئیے این سی سی آئی اے میں درخواست دی گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال پہلے بھی رشتہ ازدواج میں تھیں جس کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑا۔
Comments
0 comment