اداکارہ نشو کا بھی اپنے داماد ریمبو پر بڑا الزام

اداکارہ نشو کا بھی اپنے داماد ریمبو پر بڑا الزام

میں اپنی بیٹی سے 8 ماہ سے نہیں ملی، اداکارہ
اداکارہ نشو کا بھی اپنے داماد ریمبو پر بڑا الزام

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2024

اداکارہ صاحبہ کی اہلیہ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اسٹار نشو بیگم نے اپنے داماد افضال المعروف ریمبو پر بڑا الزام عائد کردیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 9 ماہ سے اپنی بیٹی سے نہیں ملیں اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اُن کا گھر بسا رہے۔ اداکارہ نے تاثر دیا کہ ریمبو کی جانب سے شاید بیٹی سے ملاقات پر پابندی ہے۔

نشو نے کہا کہ ہم ایک شہر میں رہتے ہوئے بھی 8 ماہ سے نہیں ملے جبکہ بیٹی نے والد سے ملاقات کے بعد مجھ سے ملنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مبہم انداز میں بتایا ہے کہ بیٹی صاحبہ اور داماد سمجھتے ہیں کہ ان سے تعلق توڑ کر ہی ان کا گھر بسا رہے گا۔

نشو نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو نے انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی، جس پر وہ ناراض ہوئے۔ اداکارہ کے مطابق بیٹی صاحبہ جب پہلی بار والد سے ملیں تو انہوں نے مذکورہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!