اداکارہ انوشے اشرف نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
Webdesk
|
1 Jul 2024
پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے نکاح کر لیا جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے کیا۔
معروف آر جے اور اداکارہ انوشے اشرف کے نکاح کی تقریب ورچوئل ہوئی جس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی، لو جی اب کرلی‘۔
واضح رہے کہ شادی نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان میں خواتین اور لڑکوں سے سوال کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ ہی خود کو مبارک باد بھی دی۔
نکاح میں اداکارہ نے سنہرہ لباس زیب تن کیا جبکہ بازو پر امام ضامن بھی باندھا۔ اداکارہ نے ویسے تواپنے دلہا کی تصویر شیئر نہیں کی تاہم اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جبکہ مداحوں اور ساتھیوں نے انہیں مبارک باد بھی دی ہے۔
Comments
0 comment