فضیلہ قاضی کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

فضیلہ قاضی کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

اداکارہ فضیلہ قاضی کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا
فضیلہ قاضی کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

Webdesk

|

5 May 2026

کراچی: سینئر پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

اداکارہ فضیلہ قاضی کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں، بعض اوقات مرد ان باتوں کو یاد رکھتے ہیں اور اختلاف کی صورت میں انہیں بطور طعنہ استعمال کرتے ہیں۔

فضیلہ قاضی نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک موقع پر اپنے شوہر سے کچھ باتیں شیئر کیں، تاہم بعد میں انہی باتوں کو بحث کے دوران دہرایا گیا۔

 اس تجربے کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہر بات شریکِ حیات کے ساتھ شیئر کرنا مناسب نہیں ہوتا۔پروگرام کی میزبان نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خاص طور پر اپنے میکے سے متعلق معاملات شیئر کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ معلومات بعض اوقات کمزوری کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ افراد ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسے ازدواجی اعتماد کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!