فلموں کی مسلسل ناکامی پر جاوید شیخ کا بالی ووڈ خانز کو مشورہ

فلموں کی مسلسل ناکامی پر جاوید شیخ کا بالی ووڈ خانز کو مشورہ

عوام خانز کو ہیرو کے روپ میں قبول نہیں کرتے، اداکار
فلموں کی مسلسل ناکامی پر جاوید شیخ کا بالی ووڈ خانز کو مشورہ

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2025

پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے زوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب انہیں ہیرو کے طور پر قبول نہیں کرتے۔  

جاوید شیخ، جو حالیہ ڈراموں "اقتدار" اور "کبھی میں کبھی تم" میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں انہوں نے ایک شو میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ خانز کے لیے اب کرداروں والے رولز کرنا مشکل ہوگا، کیونکہ نہ تو وہ ایسا کریں گے اور نہ ہی عوام انہیں والد یا دادا کے کرداروں میں دیکھنا چاہے گی۔  

انہوں نے کہا، "میرے لیے تو یہ مسئلہ نہیں، میں خود کردار ادا کر رہا ہوں، لیکن خانز کے لیے یہ تبدیلی نفسیاتی طور پر مشکل ہوگی۔"  

جاوید شیخ نے یہ بھی کہا کہ نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارمز کی وجہ سے بالی ووڈ کو نقصان پہنچا ہے، کیونکہ اب ناظرین کے پاس عالمی مواد تک آسان رسائی ہے اور روایتی فلمیں کم مقبول ہو رہی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے تین سال سے خانز سے نہیں ملے، لیکن اگر ملاقات ہوتی تو انہیں وقت کے ساتھ بدلنے کا مشورہ دیتے۔  

جاوید شیخ کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!