فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، دونوں کے تعلقات اچھے تھے، دعا ملک

فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، دونوں کے تعلقات اچھے تھے، دعا ملک

محسن بیگ کے معاملے میں گواہ تھی جبکہ علیزے اور فیروز کے درمیان کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی، افراد ملک
فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، دونوں کے تعلقات اچھے تھے، دعا ملک

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2025

اداکار فیروز خان کی چھوٹی بہن اور اداکارہ دعا ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی اور اس کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان کبھی تشدد یا کسی نامناسب رویے کو نہیں دیکھا۔ اس کے برعکس، انہوں نے اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے معاملے میں خود تشدد کا مشاہدہ کیا تھا۔

دعا ملک نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے سوال کیا گیا کہ جب محسن عباس حیدر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگے تو انہوں نے آواز بلند کی، لیکن جب ان کے اپنے بھائی پر یہی الزامات لگے تو وہ خاموش کیوں رہیں؟

اس پر انہوں نے وضاحت دی کہ محسن عباس کے کیس میں وہ خود گواہ تھیں۔ ’’اس وقت کسی نے بھی محسن عباس کی بیوی کی بات پر یقین نہیں کیا تھا۔ گوہر رشید اور میں نے سب سے پہلے بات کی کیونکہ ہم نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا،‘‘ دعا نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں محسن اور ان کی اہلیہ نے معاملات طے کرلیے تھے۔

البتہ فیروز خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’’فیروز کی اپنی ذاتی زندگی تھی۔ میں نے کبھی بھی اس اور اس کی سابقہ اہلیہ کے درمیان کسی قسم کا تشدد یا نامناسب رویہ نہیں دیکھا۔ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔‘‘

یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزہ سلطان نے ستمبر 2022 میں اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ یہ جوڑا 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور ان کے دو بچے ہیں۔

اسی سال، بچوں کی حوالگی کے کیس کے دوران علیزہ سلطان نے فیروز پر سنگین گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے، جن کے ساتھ ان کی مبینہ زخمی حالت کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

فیروز نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی، تاہم علیزہ مسلسل اپنے دعووں پر قائم رہیں۔ اس تنازع کے بعد فیروز خان کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آیا اور انہیں کچھ عرصہ شوبز سے دور رہنا پڑا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!