گائے ہماری ماں سے اُس کا گوشت کبھی نہیں کھایا، سلمان خان

ویب ڈیسک
|
9 Feb 2025
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی منفرد شخصیت، فٹنس اور بے باک نظریات کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔
تاہم، اس بار ان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے عقائد اور غذائی عادات کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ وائرل کلپ 2017 میں دیے گئے ایک انٹرویو کا ہے، جس میں سلمان خان نے اپنی خوراک اور مذہبی پس منظرپر کھل کر بات کی۔
بھارتی اینکر راجت شرما کے ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ وہ ہر قسم کا کھانا کھاتے ہیں لیکن بیف اور سور کا گوشت نہیں کھاتے۔
انہوں نے کہا کہ "گائے ہماری بھی ماں ہے، میں اسے اپنی ماں مانتا ہوں کیونکہ میری والدہ ہندو ہیں، والد مسلمان اور میری سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیںم ہمارا پورا گھر ہندوستان کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔"
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ان کے بہن بھائی ہمیشہ سیکولر ماحول میں پروان چڑھے اور مختلف مذاہب کے احترام کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔
سلمان خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ کچھ مداحوں نے ان کے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے جذبات کو سراہا، جبکہ کچھ نے ان کے خیالات پر تنقید کی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ سلمان خان کے مذہبی نظریات اور عقائد پر بحث ہوئی ہو۔ وہ ہمیشہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار* کرتے رہے ہیں اور یہی چیز انہیں بالی ووڈ کے منفرد اداکاروں میں شامل کرتی ہے۔
Comments
0 comment