حمیرا اصغر 5 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض، نئی تفصیلات سامنے آگئیں

حمیرا اصغر 5 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض، نئی تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس تو تفتیش کے دوران مزید تفصیلات حاصل ہوئیں جبکہ مالک مکان نے بھی کچھ انکشافات کیے ہیں
حمیرا اصغر 5 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض، نئی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا ارشد سے متعلق نئی اور تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 8 جولائی 2025 کو کراچی میں معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تقریباً 10 ماہ پرانی، گلی سڑی لاش ان کے کرائے کے فلیٹ سے ملنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا تھا۔

اب ان پراسرار سوالات کے جوابات سامنے آنے لگے ہیں، جن میں اداکارہ کا اپنے مالک مکان کے ساتھ کرائے کا تنازع نمایاں ہے۔ یہ لاش اس وقت ملی جب عدالتی بیلف فلیٹ خالی کرانے پہنچا تھا اور دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو بلایا گیا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر لاش اوندھے منہ پڑی پائی گئی۔ لاش اس قدر گل چکی تھی کہ شناخت کرنا مشکل تھا۔

اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق، حمیرا اصغر اور ان کے مالک مکان کے درمیان کرائے کا تنازع کئی سالوں سے چل رہا تھا۔ حمیرا دسمبر 2018 سے اس فلیٹ میں رہ رہی تھیں۔

کرائے داری معاہدے کی تجدید کے وقت مالک مکان نے کرائے میں اضافے کا مطالبہ کیا، لیکن مبینہ طور پر اداکارہ نے کرایہ بڑھانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بقایاجات کی رقم بڑھتی گئی۔

مالک مکان نے پہلے یونین اور پھر عدالت سے رجوع کیا۔ اداکارہ حمیرا کو کئی بار نوٹس بھی بھیجے گئے لیکن وہ کسی نوٹس پر کہیں حاضر نہیں ہوئیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، حمیرا اصغر پر 2019 سے 2023 کے دوران تقریباً 5 لاکھ 35 ہزار روپے کا کرایہ واجب الادا ہو چکا تھا۔

تاہم، اداکارہ کے والدین اور بھائی کا کہنا ہے کہ حمیرا خود کفیل تھیں اور انہیں مالی تنگی کا سامنا نہیں تھا۔ پولیس کی جانب سے اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں پیسوں کی کمی نہیں تھی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!