8 hours ago
حمیرا اصغر نے مرنے سے چند منٹ قبل کیا کام کیا؟ مزید نئے انکشافات

ویب ڈیسک
|
16 Jul 2025
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے کیس میں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ موت سے قبل حمیرا اصغر نے کپڑے دھوئے جس کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جس کمرے سے لاش ملی اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے جبکہ بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا، اداکارہ کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی۔
فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور گھر کے کرائے کی مئی 2024ء تک کی سلپ ملی ہے، ان کی موت 7 اکتوبر 2024ء کو ہوئی جبکہ پڑوسیوں کو دسمبر 2024ء میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی۔
دوسری جانب فرانزک کے دوران گھر سے حمیرا اصغر کے دو شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن میں سے ایک اصلی اور دوسرا ٹیمپرڈ ہے۔ ایک پر ان کی اصلی تاریخ پیدائش کا سال 1983 درج ہے جبکہ دوسرے پر 1997 درج ہے۔
پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 97 والا شناختی کارڈ جعلی تھا جو شوبز کیلیے بنوایا گیا ہوگا۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
Comments
0 comment