ہنی سنگھ کی مسلم ملک کی ماڈل سے قربتیں، محبتوں کی چہ مگوئیاں

ہنی سنگھ کی مسلم ملک کی ماڈل سے قربتیں، محبتوں کی چہ مگوئیاں

ہنی سنگھ جو ماڈل کے ساتھ پرتعیش پارٹی میں دیکھا گیا ہے
ہنی سنگھ کی مسلم ملک کی ماڈل سے قربتیں، محبتوں کی چہ مگوئیاں

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2025

بھارت کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ اُن کا کوئی نیا گانا نہیں بلکہ اُن کی ذاتی زندگی ہے۔ 

حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جس میں ہنی سنگھ مصری ماڈل ایماء بکر کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یو یو ہنی سنگھ ایک پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کر رہے ہیں۔ 

ویڈیو میں گلوکار نہ صرف ماڈل کے ساتھ بیٹھے ہیں بلکہ ان کا ہاتھ بھی تھامے رکھتے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹ کا عملہ ہنی سنگھ کے گانے پر رقص کر رہا ہے۔ ایماء کی حیرت اور خوشی ویڈیو میں واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔

ہنی سنگھ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو "کلیوپیٹرا" کہہ کر مخاطب کیا — جو کہ قدیم مصر کی مشہور اور حسین ملکہ تھیں۔ اس منفرد انداز نے مداحوں کے دلوں میں کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

اگرچہ دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی رشتے کی تصدیق نہیں کی گئی، مگر ویڈیو میں دونوں کی قربت اور کیمسٹری دیکھ کر مداحوں کو شک ہونے لگا ہے کہ یہ صرف دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!