ہانیہ عامر کا بنگلہ دیشی کلچر سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز

ہانیہ عامر کا بنگلہ دیشی کلچر سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز

ہانیہ کا یہ انداز مداحوں کو نہ صرف دلکش بلکہ خوشگوار بھی لگا
ہانیہ عامر کا بنگلہ دیشی کلچر سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2025

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے حسین ماحول اور رنگا رنگ ثقافت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور اپنی روزمرہ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں کبھی مقامی کھانوں کا ذائقہ چکھتے، کبھی کتابوں کے ساتھ تنہائی کا لطف اٹھاتے اور کبھی تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ کا یہ انداز مداحوں کو نہ صرف دلکش بلکہ خوشگوار بھی لگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک تصویر میں ہانیہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دکھائی دیں اور اپنی مسکراہٹ کے ساتھ ٹیم کے لیے سپورٹ کا پیغام بھی دیا۔

ان کا یہ کلچر فریینڈلی انداز سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ کی تازہ پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے جاری ہیں۔ کئی فنکاروں نے ان کی سادگی اور جاندار انداز کی تعریف کی، جبکہ مداحوں نے انہیں "کلچر سے جڑنے کا بہترین طریقہ" قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!