10 hours ago
ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کی بھی بھارتی انڈسٹری میں انٹری، فلم ریلیز کیلیے تیار

ویب ڈیسک
|
19 Jul 2025
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم بھی ریلیز کیلیے تیار ہیں۔
اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے والے عمران اشرف جلد ہی بھارتی پنجابی سینما میں قدم رکھنے جا رہے ہیں! یہ خبر ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے کسی دھماکے سے کم نہیں۔
عمران اشرف کی ڈیبیو بھارتی پنجابی فلم کا نام ہے "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" اور یہ 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
روپن بال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی سریندر اروڑا نے لکھی،
یہ فلم حال ہی میں ریلیز ہونے والی دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی بلاک بسٹر "سردار جی 3" کی کامیابی کے بعد سامنے آ رہی ہے، جس نے پاکستانی اور بھارتی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا۔
عمران اشرف نے نے خود اپنی فلم کا دھماکے دار ٹریلر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جس کے بعد اُن کے فالوورز تو بس دیوانے ہوئے جا رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے بعد اب عمران اشرف ایک اور پاکستانی اداکار ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ہمیں فخر محسوس کرائیں گے۔
Comments
0 comment