ہانیہ عامر نے بادشاہ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ہانیہ عامر نے بادشاہ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

بادشاہ صرف اچھا دوست ہے، ہم دونوں میں کئی چیزیں مشترک ہیں، اداکارہ
ہانیہ عامر نے بادشاہ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی بار بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں بات کی ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ بادشاہ سے ان کی اچھی دوستی ہے اور اس کے علاوہ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے حوالے سے افواہیں اسلیے پھیل رہی ہیں کیونکہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔

 بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ہانیہ عامر نے اپنے ہنر، بھارت میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، اور ساتھی ہندوستانی مشہور شخصیات کے ساتھ ان کے روابط کے بارے میں کھل کر بات کی۔

 جب میزبان نے بادشاہ کے ساتھ اس کے تعلقات کے بارے میں پوچھا، تو ہانیہ نے ابتدا میں سوال کو ذاتی مسئلہ قرار دے کر پیچھے ہٹنے کی کوشش کی۔ لیکن میزبان نے اسے یاد دلایا کہ عوامی شخصیت ہونے کی وجہ سے ایک خاص سطح پر ایسی باتیں ہوتی ہے۔

ہانیہ نے بتایا کہ بادشاہ سے بات چیت کا آغاز انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر کمنٹس کے ے بعد شروع ہوا جس کے بارے میں انہیں انکی دوست نے بتایا اور پھر بادشاہ اور میں اچھے دوست بن گئے۔

 "بادشاہ ایک بہت اچھا دوست ہے۔ وہ بہت اچھا، سادہ انسان ہے، حقیقی زندگی میں اس کے بادشاہ سے بہت مختلف ہے۔ مجھے یہی لگتا ہے کہ ہم دونوں میں کئی چیزیں مشترک ہیں۔'

 "اگر میں پوسٹ نہیں کرتی تو وہ پوچھتا ہے کہ میں پوسٹ کیوں نہیں کر رہی ہوں اور کیا ہوا ہے،"

 "میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، اگر میں شادی شدہ ہوتی تو مجھے لگتا ہے کہ میں ان تمام افواہوں سے بچ سکتی تھی۔"

 ہانیہ اور بادشاہ کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں 2023 میں دبئی میں ملاقات کے بعد سامنے آئیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس سے ان کے رشتے کی حیثیت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!